سوال 7362

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم بارشوں کا موسم ہے ہر جگہ پانی پانی ہے بازار سڑکوں پر تو بائیک پر جاتے ہوئے اگر پانی کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا ان کپڑوں میں نماز ہوجائے گی۔ کیونکہ گٹر وغیرہ کا پانی بھی مکس ہوتا ہے۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں گٹر کا نجس پانی جو ہے وہ شامل ہے اور یقین ہے اس بات کا تو پھر تو کپڑے آپ کو بدلنے پڑیں گے، دھونے پڑیں گے پھر نماز ہوگی بصورت دیگر نہیں کیونکہ واضح ہو گیا۔ اور اگر صرف بارش کا ہے کیچڑ ہے لیکن صرف بارش کا پانی ہے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا مٹی بھی ناپاک نہیں ہوتی۔ پھر کوئی حرج نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اور اگر اتنے کپڑے دھو لیے جائے چھینٹے مار لیے جائیں اور بندہ گھر بھی نہ ہو کام پر ہو اور ممکن نہ ہو کپڑے بدلنا اور ظہر اور عصر کی نماز بھی رہتی ہو تو پھر کیا کرے شیخ محترم
جواب: ہاں تو کپڑے دھو لیے جائیں اتنا حصہ دھو لیا جائے جہاں جہاں چھینٹے لگے ہیں گیلے کپڑے میں نماز ہوجاتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ