سوال 7352
میری بہن نے خواب دیکھا ہے کہ میرے بھائی نے ایک معتبر بزرگ شخصیت کا جنازہ پڑھایا، کوئی بزرگ تھے، جنازے میں سے روشنی نکل رہی تھی اور واپس آکے بہن کو روتے ہوئے کہتا ہے کہ میرے لیے دعا کرنا۔
اس خواب کی تعبیر مطلوب ہے۔
جواب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آخرت کی یاد دہانی مقصود ہے غالباً اپنی آخرت کو یاد رکھیں کوئی بڑا ہو کوئی چھوٹا ہو آخرت کے مراحل بہت گمبھیر ہیں، اس کو ہلکا نہیں لینا چاہیے اپنے عقائد اور اعمال کی فی الفور اصلاح کرنی چاہیے اور آخرت کی تیاری کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ



