سوال 7662

بیٹی کو بیٹوں کے برابر حصہ دیا گیا ہے کیا یہ درست ہے بیٹے ناراض ہوگئے ہیں؟

جواب

اگر زندگی میں دیا ہے تو صحیح ہے، کیونکہ زندگی میں گفٹ ہوتا ہے، اگر ترکے میں دیا ہے تو یہ غلط ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: وصیت کی گئی ہے والدین کی طرف سے بیٹوں کو بیٹی کو پورا حصہ دینا ہے؟
جواب: ایسی وصیت کو پورا نہیں کیا جائے گا، وراثت کے اصول کے مطابق ہی تقسیم ہو گی۔

فضیلۃ الباحث کامران الہی ظہیر حفظہ اللہ

اگر یہ وصیت وفات کے بعد کی ہے تو یہ وصیت باطل ہے، اس کو بدلہ جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ