سوال 7668
سود کی تعریف کیا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں سود کی حقیقت اور شرعی مفہوم واضح فرمائیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن و سنت جو ہے، وہ اصول بیان کرتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر چیز کی باقاعدہ تعریف بیان کریں، الا ما شاء اللہ
مثلاً زنا کی کیا تعریف ہے؟ اگر آپ کہیں کہ زنا کی تعریف قرآن کی آیت یا حدیث سے دکھائیں تو کوئی باقاعدہ تعریف شاید نہ ملے۔ اہلِ علم دلائل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ اس کی لغوی تعریف ہے اور یہ اصطلاحی تعریف ہے۔
اسی طرح سود کی بھی یہی صورت ہے۔ قرآن و سنت نے اس کے اصول بیان کر دیے ہیں، اور انہی اصولوں کے مطابق اہلِ علم فیصلہ کرتے ہیں کہ فلاں معاملہ سود ہے یا ربا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




