سوال 7670

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ نماز وہیں سے شروع کی جائے گی یا شروع سے
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ وضو ٹوٹنے کے بعد سے لے کر وضو کرنے تک اگر کوئی بات نا کرے تو وہیں سے نماز شروع کی جائے گی جہاں سے ٹوٹی۔۔۔۔؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
وہ روایات جن میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو وضو کرکے واپس آئے، کسی سے بات نہ کرے اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی وہیں سے نماز جاری کر دے، وہ ضعیف ہیں۔
صحیح بات یہ ہے کہ جس شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے، وہ جا کر وضو کرے، بات کرے یا نہ کرے، نماز ابتدا سے دوبارہ شروع کرے گا۔ اگر اس کی ایک، دو یا تین رکعتیں ہو چکی تھیں تو وہ شروع سے پوری نماز ادا کرے گا۔
لہٰذا جہاں وضو ٹوٹا تھا، وہیں سے نماز شروع نہیں کرے گا، بلکہ ابتدا سے آخر تک پوری نماز دوبارہ ادا کرے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ