سوال 7485

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک عورت جن کے خاوند فوت ہو چکے ہیں اور ان کی خاوند کی پینشن آنی تھی جو بیگم کو ملے گی تو اس سلسلے میں ان کی بیگم کو باہر جانا پڑے گا جس کے لیے اشٹام وغیرہ اس طرح کے جو کام ہیں وہ کرنے پڑیں گے تو کیا اس کام کے لیے عورت باہر جا سکتی ہے وہ؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دن کے اوقات میں پردے کے ساتھ جیسے عورت کو نکلنے کی اجازت ہے وہ اپنے کام کر سکتی ہے اشٹام وغیرہ سائن وغیرہ ہے این آئی سی کا مسئلہ ہے پینشن کا مسئلہ ہے دن کے اوقات میں جا کے اپنا کام کر سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ