سوال 7575
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا گلاب کا پھول توڑنا گناہ ہے؟ راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
براہِ راست اس پھول کے بارے میں تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسے توڑنا منع ہے، لیکن یہ اللہ رب العالمین کی مخلوق ہے۔ اسلامی تعلیمات کو اگر ہم جمع کریں تو غیر ضروری طور پر کسی بھی مخلوق کو توڑنا، پھوڑنا، مروڑنا، نوچنا، پھینکنا یا کاٹنا درست نہیں ہے۔
ہاں، اگر ضرورت کے تحت ہو، مثلاً آپ نے پھول سونگھنا ہے یا کسی کو پیش کرنا ہے، تو ٹھیک ہے۔
لہٰذا ہماری بات یہ ہوگی کہ بے مقصد اور غیر ضروری طور پر پھول نہ توڑا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




