سوال 7116

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک عورت کو ہیپاٹائٹس کی بیماری ہے، ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ حمل نہیں ہونا چاہیے پہلے علاج ہوگا لیکن حمل ہوگیا جو کہ چار ہفتوں کا ہے۔ اب کیا حمل ضائع کروا کر علاج کروایا جاسکتا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، ڈاکٹروں کا تو کام ہی مشورہ دینا ہے اور احتیاطی تدابیر کی اپنی جگہ اہمیت بالکل ٹھیک ہے۔ لیکن اب جب کہ اللہ کی طرف سے یہ نعمت آ گئی ہے، تو اسے ختم کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ اسے ضائع کرنا ایک معصوم جان لینے کے برابر ہے، جس کی شرعا اجازت نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ