سوال (4389)
ایک عورت کو والدین کی طرف سے وراثت کا حصہ ملا ہے اور وہ عورت فوت ہوچکی ہے، تو اب سوال یہ ہے کہ کیا اس عورت کے خاوند کو اس مال میں سے حصہ ملے گا، یہ بھی واضح کریں کہ بچوں کو کتنا ملے گا، خاوند کو کتنا ملے گا؟
جواب
یاد رکھیں کہ شریعت کو اس بات سے کوئی غرض نہیں۔ کہ میت مرد ہے یا عورت، نہ ہی اس بات کا غرض ہے کہ والدین کی طرف سے مال آیا ہے، تحفہ ملا ہے یا مال کہاں سے آیا ہے، شریعت کہتی ہے کہ فوت ہونے والے کا تمام سرمایہ یعنی مال اس کے ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا، لہذا یہ کہنا ہے کہ والدین کی طرف سے حصہ ملا ہے تو شوہر کو محروم کیا جائے، یہ غلط ہے۔ اگر والدین دونوں فوت ہوگئے ہیں تو الگ بات ہے، اگر ان میں سے ایک زندہ ہے تو اس کو بھی اس میں سے حصہ ملےگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ