سوال 7077
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چاندی کے بریسلٹ بنا کر بیچنا کیسا مردوں کے جو ہوتے ہیں۔ ہاتھ پر بازوں پر گردن والے؟
جواب
جو چیز فی نفسہ جائز ہو اس کو بنانا جائز ہے، اس لیے اسے تیار کرنے میں کوئی برائی نہیں۔ اب رہی بات اس کے استعمال کی، تو وہ تو استعمال کرنے والے پر منحصر ہے۔ اور آپ کو پتا ہی ہے کہ اس معاملے میں کوئی ایسی سخت ممانعت یا فتویٰ بھی موجود نہیں ہے۔
یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے آپ پینٹ یا شرٹ بناتے ہیں۔ اب کوئی لمبی پہنتا ہے، کوئی چھوٹی، اور کوئی بہت تنگ۔ یہ تو پہننے والے پر ہے کہ وہ اپنے لباس کے چناؤ کے لیے خدا کو کیا جواب دیتا ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ اسی طرح یہ بھی سجاوٹ کی ایک چیز ہے، تو اسے بنانے میں ان شاء اللہ کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




