سوال (4364)
کیا چھپکلی کو مارنے پر نیکیاں ملتی ہیں؟
جواب
جی چھپکلی کو مارنا باعث اجر ہے۔ یہ روایت ثابت ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ زَکَرِيَّائَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ کُلُّهُمْ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَی حَدِيثِ خَالِدٍ عَنْ سُهَيْلٍ إِلَّا جَرِيرًا وَحْدَهُ فَإِنَّ فِي حَدِيثِهِ مَنْ قَتَلَ وَزَغًا فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ کُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَفِي الثَّانِيَةِ دُونَ ذَلِکَ وَفِي الثَّالِثَةِ دُونَ ذَلِکَ [صحیح مسلم : 5847]
قتیبہ بن سعید ابوعوانہ، زہیر بن حرب، جریر، محمد بن صباح اسماعیل ابن زکریا، ابوکریب وکیع، سفیان، سہیل، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے چھپکلی کو پہلی ضرب سے مارا اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دوسری میں اس سے کم اور تیسری میں اس سے بھی کم۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
سائل:
وَعَن أم شريك : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَعْ وَقَالَ: «كَانَ يَنْفُخُ عَلَى إِبْرَاهِيم»
حضرت ام شریک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی نے گرگٹ مارنے کا حکم فرمایا، اور فرمایا: ” وہ ابراہیم کے لیے جلائی گئی آگ بھڑ کانے کے لیے پھونکیں مارتا تھا۔ متفق علیہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہِ وبرکاتہ
یہ چھپکلی کے بارے میں بھی ہے؟ وضاحت کر دیں
جزاکم اللہ خیر
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں یہ چھپکلی اور گرگٹ دونوں کے بارے میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




