سوال 7093
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چھپکلی سے کینسر کی دوا بنانا جائز ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماری سمجھ کے مطابق چھپکلی کا حکم یہی ہے کہ یہ ایک حرام جانور ہے اور اسے حلال نہیں سمجھا جاتا۔ اب جہاں تک اس کے استعمال کا تعلق ہے، تو اصول یہ ہے کہ حرام جانوروں سے بنی چیزیں عام حالات میں استعمال نہیں کرنی چاہییں۔ ہاں، اگر کوئی ایسی شدید مجبوری یا ایمرجنسی (اضطرار) کی صورت بن جائے جہاں کوئی دوسرا راستہ نہ ہو، تو صرف جسم کے بیرونی استعمال (جیسے تیل وغیرہ لگانے) کی حد تک گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔ لیکن عام حالات میں ان چیزوں سے ادویات تیار کرنا جائز نہیں ہوتا۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




