سوال 7585

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر دعا کرتے ہوئے تمام لوگوں کا قبلہ رخ ہونا ضروری ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ضروری نہیں ہے، البتہ قبلہ رُخ ہونا اولی افضل کہا جا سکتا ہے۔
(مستقبلَ القبلۃ رافعاً یدیہ)، نبی علیہ السلام نے قبلہ رُخ ہو کر دعا کروائی ہے۔
لیکن اگر لوگ چاروں طرف کھڑے ہو جائیں اور دعا کریں تو بھی ٹھیک ہے، دعا ہو جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ