سوال 7373

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
شیوخ کرام عدت کے دوران عورت خاوند کی قبر پر جا سکتی ہے یا نہیں؟
نیز مسجد میں جمعہ پڑھنے کے لیے؟
اور رشتہ داروں کے ہاں۔۔۔؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر متوفیٰ عنہا زوجہ شوہر کے فوت ہونے کے بعد عدت گزار رہی ہے تو پھر وہ کہیں بھی نہیں جا سکتی۔ اس کو دعا کرنی ہے شوہر کے لیے گھر میں بیٹھ کے کرے قبرستان نہیں جا سکتی۔ جمعہ فرض نہیں ہے گھر میں ظہر ادا کرے۔ رشتہ داروں میں جانا کوئی فرض نہیں ہے۔ سلام دو ٹیلی فون پہ کر سکتی ہے کر لے۔ پرسہ کر سکتی ہے کر لے۔ عیادت کر سکتی ہے کر لے۔ ٹیلی فون پہ جانے کی اجازت نہیں الا یہ کہ اس کا اپنا کوئی ایسا مسئلہ آ جائے کہ اس کے لیے نکلنا ضروری ہو جائے۔ بیماری آزاری ہو یا قانونی کو دستاویز کا معاملہ ہو تو دن کے اوقات میں گنجائش ہے اور صورت دیگر جو وجوہات آپ نے لکھی ہیں ان میں اس کے لیے باہر جانا جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ