سوال (933)

ایک دوکاندار ایک چیز کسی کو کم قیمت پر دیتا ہے اور کسی کو زیادہ قیمت پر دیتا ہے ۔ کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

جواب

ایسا تو تقریبا ہر دوکاندار اور تاجر کرتا ہی ہے ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

آدمی اپنی ملکیت کو مناسب منافع حاصل کر کے آگے بیچ سکتا ہے ، جس میں مسلمانوں کے لئے مشقت نہ ہو ، البتہ تفاوت ہو سکتا ہے ، کسی کو ارخص قیمت پر فروخت کر دے یا بالعکس فروخت کردے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ