سوال 7698
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال ہے کیا حجام کو دکان کرائے پر دینا جائز ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
غالباً حجام سے مراد نائی ہے، کیونکہ دورِ حاضر میں عام طور پر لوگوں کی زبان میں حجام اسی کو کہا جاتا ہے۔
ایسے شخص کو دکان کرائے پر تو دی جا سکتی ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس میں غیر شرعی کام کرے گا، مثلاً داڑھی مونڈے گا یا غیر شرعی کٹنگ کرے گا۔ اس لیے ایسے شخص کو دکان نہیں دینی چاہیے، کیونکہ یہ تقویٰ کے خلاف ہے۔
ممکن ہے وہ پہلے آپ کی بات مان لے اور کہے کہ جی، میں آپ کی شرائط قبول کرتا ہوں، لیکن بعد میں وہ تمام کام شروع کر دے۔ ایسی صورت میں اس کے ساتھ تعاون کرنا درست نہیں ہوگا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




