سوال 7695
لوگ ہمیشہ خیر و بھلائی کے ساتھ رہیں گے جب تک وہ آپس میں حسد نہ کریں- (المعجم الكبير : 8157)
السلام علیکم ورحمۃ اللہِ وبرکاتہ
اسکی سند کیسی ہے؟
جزاکم اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے معلومات کے مطابق شیخ البانی رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے حسن درجہ دیا ہے اور مفہوماً تو سو فیصد قابل قبول ہے لہذا روایت درست ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




