سوال 7696

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک عورت کا سوال ہے خاندانی معاملے میں اگر اس کو قسم اٹھانے کا کہا جائے قرآن پر ہاتھ رکھ کر تو کیا وہ اپنے گھر کو بچانے کے لیے جھوٹی قسم کھا سکتی ہے اس کو ڈر ہے اگر سچ بول دیا تو گھر ٹوٹ سکتا ہے۔

جواب

انسان زندگی میں طرح طرح کے معاملات سے گزرتا ہے، لیکن ہر معاملے میں علماء کرام کو درمیان میں نہیں لانا چاہیے، علماء کا کندھا نہیں استعمال کرنا چاہیے۔ جھوٹی قسم کھانے کی اجازت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ