سوال 7193
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
عید کی نماز میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ کتنی تکبیرات کہی جائیں گی؟ باحوالہ وضاحت فرما دیجیے۔
جواب
وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته
هذا حسن ظنكم أيها الشيخ الفاضل
یہ مسئلہ اجتہادی ہے اور دو طرح سے تصریحات ملتی ہے الگ اور تکبیرہ تحریمہ سمیت یہ تعداد ہے۔ مگر میں یہاں جس پر عمل ہے اسے ذکر کرتا ہوں
ﻋﻤﺮﻭ ﺑﻦ ﺷﻌﻴﺐ ﻋﻦ ﺃﺑﻴﻪ ﻋﻦ ﺟﺪﻩ ﺃﻥ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻛﺒﺮ ﻓﻲ اﻟﻌﻴﺪ ﻳﻮﻡ اﻟﻔﻄﺮ ﺳﺒﻌﺎ ﻓﻲ اﻷﻭﻟﻰ ﻭﻓﻲ اﻵﺧﺮﺓ ﺧﻤﺴﺎ ﺳﻮﻯ ﺗﻜﺒﻴﺮﺓ اﻟﺼﻼﺓ
المنتقى لابن الجارود:(1730)، سنن دارقطنی :(1730 ،1728)
یہی حدیث مسند أحمد ،سنن ابو داود،سنن ابن ماجہ وغیرہ میں کی طرق واسانید سے مروی مگر وہاں یہ زیارت نہیں ہے۔
اس حدیث کو امام ابن المدینی،امام بخاری ،احمد،ابن الجارود نے صحیح کہا ہے۔
تو جو بعض آثار کے سبب کہتے کہ یہ تکبیرات پہلی تکبیر سمیت ہیں وہ اسے اختیار کر لیں اور جو اس زیادت کو محفوظ کہتے ہیں وہ اس کے مطابق عمل کر لیں۔
اس پر تفصیل کے لئے کافی زیادہ وقت درکار ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




