سوال 7074

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے میرا یہ ایک سوال ہے کہ عشاء کی کتنی رکعات ہیں احادیث سے اس کی وضاحت کیجئے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عشاء کی نماز میں چار فرض اور دو سنتیں تو واضح طور پر احادیث سے ثابت ہیں۔ رہی بات وتر کی، تو یہ اصل میں رات کی نماز یعنی تہجد کا حصہ ہے، لیکن اگر آپ اسے عشاء کے ساتھ ہی ادا کرنا چاہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں، شرعی طور پر اس کی پوری گنجائش موجود ہے۔ وتر کی رکعات کے بارے میں بھی ہمارے پاس کافی وسعت ہے؛ آپ اپنی سہولت کے مطابق ایک، تین، پانچ، سات یا نو رکعتیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ