سوال 7720
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک شخص نے خواب دیکھا کہ اس کی فوت شدہ بیوی خوبصورت لباس پہنے ہوئے ہے، لیکن اس کے دو دانت ٹوٹے ہوئے ہیں۔ وہ شخص اپنی بیوی کے دونوں ٹوٹے ہوئے دانت دیکھ کر مسکراتا ہے۔ اس پر اس کی بیوی اپنی بیٹی سے کہتی ہے: ’’دیکھو، تمہارے ابو ہنس رہے ہیں۔‘‘
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ اس خواب کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟ جزاکم اللہ خیراً۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حقیقت تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ خیر و خیریت سے ہیں اور اچھے لباس میں نظر آنا بھی اسی طرف اشارہ کرتا ہے۔
البتہ سامنے کے دو دانتوں کا نہ ہونا اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ شاید ان کے ذمے کوئی قرض ہو، یا انہیں آپ کی دعاؤں اور صدقے کی ضرورت ہو۔ ممکن ہے کہ آپ انہیں بھولتے جا رہے ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




