سوال 7546

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم ایک سوال تھا کہ اگر کوئی غیر مسلم اسلام قبول کرے تو اس پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
اس میں اہل علم کے دو موقف ہیں۔
1) مطلق طور پر غسل کرنا ضروری ہے۔ حدیث ہے کہ حضرت قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ جب مسلمان ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غسل کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ موقف امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا ہے ۔
2) بعض اہل علم نے کہا کہ مطلق طور پر غسل کی ضرورت نہیں ہے ۔
راجح بات یہی کہ نئے مسلمان کو غسل کرنے، ختنہ کروانے اور کپڑے تبدیل کرنے کا کہا جائے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہی ظہیر حفظہ اللہ