سوال 7091
السلام علیکم و رحمۃ اللہ شیخ محترم اگر کسی کو گالی دینے کی عادت ہو تو کیسے اس کو ختم کریں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انہیں پیار سے سمجھانے اور نصیحت کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر انہیں آخرت کی پکڑ اور وعیدوں کے بارے میں بتائیں۔ انہیں بتائیں کہ اپنی زبان کی حفاظت کرنا کتنا فضیلت کا کام ہے اور اس حوالے سے ان پر تھوڑی محنت کی جائے۔
اگر وہ صاحبِ علم ہیں، تو انہیں چاہیے کہ اللہ والے علما کی صحبت اختیار کریں، نوافل کا اہتمام بڑھا دیں اور اپنے اذکار باقاعدگی سے پورے کریں۔ اس کے علاوہ، زبان کی حفاظت سے متعلق جو احادیث اور قرآنی آیات آئی ہیں، انہیں بار بار پڑھیں اور سنیں تاکہ دل پر اثر ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت انہیں ایک پیارے مگر مؤثر انداز میں ٹوکنے اور متنبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




