گرمیوں کے موسم میں فالسہ ایک قلیل دورانیے کا پھل ہے فالسہ پھل کا نام ہے اور اس کے پودے کو بھی  فالسہ ہی کہتے  ہیں۔یہ براعظم ایشیا کا مقبول پھل پے جو اپنے ذائقے میں منفرد ہے اور  فرحت و تازگی  بخش اثرات کی وجہ سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ فالسے کا سائنسی نام Grewia Asiatica- ہے۔ جبکہ اس کا تعلق Tiliaceae- خاندان سے ہے۔

کھٹے  میٹھے ذائقے کا حامل یہ گرمیوں کا پسندیدہ پھل ہے۔ فالسے کا تعلق بیری کے خاندان سے ہے۔فالسے کا شربت گرمی کے موسم میں پینے کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ پیاس بجھاتا ہے اور جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے۔

یہ پھل  غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ فالسہ کھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

اینٹی آکسائیڈینٹس 

فالسے میں  اینٹی آکسائیڈینٹس (دافع عمل تکسید) پر مشتمل عناصر وافر مقدار میں ہوتے ہیں، جو جسمانی صحت کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس کے علاوہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل  نارنجی، اسٹرابیری ہیں ان  کو اپنی خوارک کا حصہ بنانا چاہیے۔

 وٹامن سی کا ذریعہ 

وٹامن سی انسانی جسم کے لیے بہت اہم ہے اور اس کے حصول کے لیے کافی زیادہ سپلیمنٹس بھی لیے جاتے ہیں ۔ اپنی صحت کو مینٹین رکھنے کے لیے آپ کو وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھانی پڑتی ہیں۔ اس لیے اس غذائیت کی ضروریات کو پورا کرنے کی صورت میں فالسہ پھل کھانے کی تجویز دی جاتی ہے۔جس سے ایک صحت مند زندگی ملتی ہے۔

 سانس کے مسائل کے لیے

سانس کے مسائل جیسے دمہ، برونکائٹس، زکام اور دیگر کے علاج کے لیے فالسنے کے شربت کو  بہترین علاج بتایا جاتا ہے۔

 پٹھوں کی مضبوطی 

فالسے کا باقاعدگی سے استعمال اچھے عضلات بناتا ہے۔ پوٹاشیم اور پروٹین کی موجودگی کی وجہ سے، یہ پٹھوں کے کام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔

 توانائی کا ذریعہ

فالسے میں پروٹین کی اچھی خاصی مقدار ہوتی  ہے جس کی وجہ سے فالسہ لینے سے  جسم کو زیادہ توانائی حاصل ہوتی  ہے جس کے نتیجے میں جسم کو طاقت بھی ملتی ہے ۔

صحت مند ہڈیوں کے لیے

فالسہ کھانے سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں کیونکہ اس میں  کیلشیم کی موجودگی ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ صحت مند ہڈیوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ ہڈی کو مضبوط کرتا ہے اور ہڈیوں کی کثافت کو فروغ دیتا ہے۔

دل کی صحت کو فروغ دیتا ہے

فالسے کا  باقاعدہ  استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے  اور جگر کو سکون دینے کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

 فالج سے بچاؤ

فالسے سے خون کی جسم میں روانی بہتر ہوتی  ہے۔ فالسہ ہائپر ٹینشن کے مرض کی روک تھام کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ فالسے  کا پھل فالج سے بچاؤ کا بھی کام کرتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے بہتری کاسبب

تحقیق کے مطابق یہ ثابت ہوا ہے کہ فالسہ کم گلیسیمک انڈیکس والا پھل ہے، پھر یہ خون میں گلوکوز میٹابولزم کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، یہ پھل واقعی ذیابیطس یعنی خون میں اضافی شوگر کو روکتا ہے.

کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے

طبی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ  فالسہ کے پھل میں موجود کیمیکل چھاتی کے کینسر کے خلیات اور جگر کے کینسر کے خلیات سمیت کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکنے میں مدد کرتا ہے جس سے کینسر کے خلاف بچاؤ ہوتا ہے اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ۔

خون کی کمی کو دور کرتا ہے

فالسے کے مناسب استعمال سے خون کی کمی دور ہوتی ہے ۔ ۔اس میں واقع آئرن کی موجودگی خون کی کمی کے علاج میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس قسم کے غذائی اجزاء کی کمی دائمی تھکاوٹ سمیت بعض صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔