سوال 7771
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صرف شرعی کمپنیوں میں انویسٹ کرنا جائز ہے۔ اس میں اسلامک میوچل فنڈز بھی ہیں جو شریعہ ایکسپرٹ کی روشنی میں صرف حلال اور شرعی کمپنیوں میں انویسٹ کرتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائ فرمائیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
محترم! اللہ آپ کو برکت دے۔ بنوری ٹاون کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے علماء کی کچھ تفصیل موجود ہے۔ آپ کے سوال کے تناظر میں میوچل فنڈز اور دیگر اسٹاک ایکسچینج وغیرہ کے معاملات میں شریعہ بورڈ کے کردار کو سمجھنا ضروری ہے۔
یاد رکھیے کہ شریعہ بورڈ سے مراد خود شریعت نہیں ہے، بلکہ یہ پیڈ علماء کا ایک گروپ ہوتا ہے جو ان معاملات کو کلیئر کرتا ہے۔ مثلاً میزان بینک کو بھی اسی طرح کلیئر کیا جا چکا ہے، جبکہ ہمارے نزدیک میزان بینک بھی اسلامی بینک نہیں ہے۔ تکافل اور اس طرح کی دیگر چیزوں کا معاملہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔
لہٰذا ان معاملات کو اچھی طرح پرکھنا اور جانچنا چاہیے، کیونکہ لامحالہ ان میں کہیں نہ کہیں غرر اور دھوکہ آ جاتا ہے، کہیں ربا یعنی سود آ جاتا ہے اور کہیں قمار یعنی جوا آ جاتا ہے۔ کاروبار کے لیے کچھ دوسری شرائط بھی ہوتی ہیں۔ ان تمام چیزوں کو دیکھ لینا چاہیے۔
اس سلسلے میں یہ تحریر آپ کے لیے کافی فائدہ مند ہوگی، ان شاء اللہ
لنک ملاحظہ کریں:
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




