سوال 7769
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا عورت کے لیے بالوں کو کالا خضاب لگانا جائز ہے۔ اگر شوہر بال کالے کرنے پر زور دے کہ مہندی سے رنگے ہوئے بال شوہر کو پسند نہیں تو کیا عورت بال کالے کر سکتی ہے۔ یا مہندی ہی لگائے گی؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کالے خضاب کے معاملے میں اگرچہ اختلاف ہے، لیکن اس حوالے سے ایسی سختی نہیں ہونی چاہیے کہ انسان لڑنے مرنے پر آمادہ ہو جائے۔
اگر عورت اپنے شوہر کو ڈارک براؤن رنگ پر قائل کر سکتی ہے تو یہ اچھا، اعلیٰ اور افضل ہے۔
یا پھر کالے اور براؤن رنگ کو ملا کر استعمال کر لیا جائے، تو اس صورت میں بھی کالا رنگ غالب آ جاتا ہے۔ دلائل کی روشنی میں دونوں رنگ ملا کر لگانے کی گنجائش موجود ہے۔ اس طرح معاملہ مناسب ہو جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




