سوال 7092

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
گھر کے استعمال کیلیے کاشت کی گئی گندم پر بھی عشر ہوگا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
میرا محدود علم اس بارے میں یہ کہتا ہے کہ ہر وہ پیداوار جو نصاب کی حد کو چھو لے، اس پر عشر یا نصف العشر ادا کرنا لازم ہوتا ہے۔ گندم بھی یقیناً انہی فصلوں میں شامل ہے، اور چونکہ اسے ذخیرہ بھی کیا جا سکتا ہے، اس لیے اس پر زکوٰۃ (عشر یا نصف العشر) کی فرضیت میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
سیدھی سی بات یہ ہے کہ پہلے فصل کا حق (عشر) نکال دیا جائے، اس کے بعد آپ کی مرضی ہے کہ آپ اسے فروخت کریں یا اپنے استعمال میں لائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ