سوال (4391)
سوشل میڈیا پر ایک عالم دین کا کلپ دیکھا کہ غزوہ ہند کوئی نہیں ہوگا، اس بابت جتنی احادیث ہیں، سب جعلی اور من گھڑت ہیں۔
جواب
غزوہ ہند کے متعلق تاریخ الکبیر میں حسن درجہ کی روایت موجود ہے۔
عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَدِيٍّ الْبَهْرَانِيُّ قَاضِي حِمْصَ عَنْ ثَوْبَانَ، رَوَى عَنْهُ لُقْمَانُ بْنُ عَامِرٍ وَحَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ: مَاتَ عَبْدُ الأَعْلَى الْبَهْرَانِيُّ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَمِائَةٍ، سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ حَدَّثَنَا الزَّبِيدِيُّ عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ عبد الاعلى ابن عدى البهرانى *عن ثوبان رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ مَعَ عِيسَى بْنِ مريم عليه الصلاة والسلام.[التاريخ الكبير للبخاري: 1747]
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت کے دو گروہ ایسے ہیں جنہیں اللہ نے جہنم سے محفوظ رکھا ہے ایک گروہ ہندوستان میں جہاد کرے گا اور ایک گروہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہوگا۔ [سندہ، حسن]
غزوہ ہند کے متعلق وضاحت احادیث میں موجود نہیں کہ کب ہوگی۔ البتہ پاکستان انڈیا کی جنگ کو غزوہ ہند قرار دینا صحیح نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ