سوال 7752
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم اگر ایک عورت پہ غسل جنابت ہے مگر غسل کرنے سے پہلے وہ حائضہ ہو جاتی ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! اگر عورت غسلِ جنابت سے پہلے حائضہ ہو جائے تو وہ چاہے تو اپنے اطمینان کے لیے غسل کر سکتی ہے، لیکن اسے لازم قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ممکن ہے بعض مشائخ یہ کہیں کہ جنابت ایک الگ چیز ہے اور حیض ایک الگ چیز، اس لیے دونوں کے احکام بھی الگ ہیں۔
لہٰذا وہ اپنی تسلی کے لیے چاہے تو غسل کر لے، ورنہ اسی حالت میں رہنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




