سوال (1229)

کیا جو گاؤن ٹخنوں سے نیچے لٹکتا ہے یہ جائز ہے ؟ اگر نیچے شلوار یا پاجامہ ٹخنوں سے اوپر ہو ۔

جواب

یہ گاؤن بھی ٹخنوں سے نیچے لٹکانا حرام ہے . گاؤن اور شلوار وغیرہ میں کوئی فرق نہیں ہے ، جو بھی کپڑا مرد نے پہنا ہوا ہے اس کو ٹخنوں سے اوپر رکھنا ضروری ہے۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ