سوال 7118

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم اگر بندے پر غسل واجب ہو تو نماز فوت ہونے کا ڈر ہو تو کیا تیمم کیا جا سکتا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر پانی استعمال کرنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو اور وہ آسانی سے دستیاب بھی ہو، تو پھر تیمم کر کے نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے میں غسل کرنا ضروری ہے۔ چاہے نماز کا وقت نکل ہی کیوں نہ رہا ہو، پہلے غسل کرنا لازم ہے اور اس کے بعد ہی نماز ادا کی جائے گی۔
حوالہ:

“عَنْ أَبِي ذَرٍّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏”‏ إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ طَهُورُ الْمُسْلِمِ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيُمِسَّهُ بَشَرَتَهُ فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ”‏ (جامع ترمذی: 124)

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ