سوال 7088
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مشائخِ کرام کیا ہفتہ کے دن کے علاوہ بھی مسجد قبا عمرہ کی نیت کے ساتھ جایا جا سکتا ہے؟
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بالکل جایا جا سکتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عموماً ہفتے کو جاتے تھے، لیکن جس حدیث میں دو رکعت پڑھنے کی فضیلت عمرے کے برابر بیان ہوئی ہے وہ عام ہے اس میں کسی دن کی کوئی قید یا شرط نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




