سوال 7649
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بہن کا سوال ہے کہ حیض کی حالت میں ہونے کی وجہ سے پاکستان سے احرام نہیں باندھا گیا تو مکّہ پہنچ کر عمرہ کے لیے احرام باندھنا اور نیت کہاں سے کی جائے گی؟
اور کیا عمرہ ادا کرنے سے پہلے طواف کرنا جائز ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ان کو میقات سے نیت کرنا چاہیے تھی۔
اب واپس میقات جائیں یا قریب ترین میقات جائیں۔
عمرہ کا طواف ہی کریں۔
مکہ پہنچ کر عمرہ ہی ہے الا یہ کہ فرض نماز کا وقت ہو تو وہ ادا کریں گے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




