سوال 7179

حج قران یا حج تمتع کرنے والا صفا مروہ کی سعی کرے گا نہیں؟ یہ مسئلہ وضاحت سے بیان فرمائیں۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دیکھیں، جہاں تک دوسری سعی کا تعلق ہے تو اس میں تھوڑا سا علمی اختلاف پایا جاتا ہے کہ اسے طوافِ افاضہ کے ساتھ کرنا چاہیے یا نہیں۔ لیکن اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ طوافِ قدوم یا عمرے والی پہلی سعی تو بہرحال کرنی ہی ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ