سوال (1069)

ایک عورت اگر اپنے خاوند سےخلع لیتی ہے ، پھر اس عورت نے دوسری شادی کرلی ہے ، اگر اب یہ عورت دوسرے شوہر سے خلع لے کر پہلے شوہر سے نکاح کرنا چاہتی ہے ؟ کیا نکاح ہوسکتا ہے ؟

جواب

ہاں اگر اتفاق سے ایسا ہوگیا ہے ، اس کے پیچھے ملعون حلالہ کا نقطہ نظر نہیں تھا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، باقی نیتوں کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے ، بشرطیکہ یہ حلالہ کی شرط کے ساتھ مشروط نہ ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ