سوال 7115
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر حمل دوسرے ماہ میں ضائع ہو جائے اور 5 ماہ بعد پتا چلے تو جنازہ نہیں ہو گا کیا یہ درست ہے؟
5 ماہ تک بچہ ماں کے پیٹ میں رہا۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
انسانی جسم بننے میں وقت لگتا ہے، عموماً دو ماہ میں جسمانی خد و خال واضح نہیں ہوتے، اس کے لیے کم از کم چار ماہ یا اس سے کچھ زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو بچہ وقت سے بہت پہلے ضائع ہو جائے، اس کا جنازہ، غسل اور کفن فرض نہیں ہے۔ یہ کام کرنا چاہیں تو جائز تو ہیں، لیکن لازم نہیں۔ بس اسے عزت و احترام کے ساتھ دفن کر دینا فرض ہے۔ لہذا، اگر دو ماہ کا حمل ضائع ہوا تھا اور اب پانچ ماہ بعد آپ کو علم ہوا ہے، تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اس کے لیے اب جنازہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




