سوال 7601

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت یوسف علیہ السلام اور زلیخا کے بارے میں ایک قصہ مشہور ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے دین سے متاثر ہو کر زلیخا ایمان لے آئی تھیں، یہاں تک کہ اس نے اپنے تمام بت توڑ دیے تھے۔ پھر تقریباً تیس سال بعد حضرت یوسف علیہ السلام مصر کے عزیزِ مصر بنا دیے گئے۔
یہ بھی پڑھنے میں آیا ہے کہ بعد میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت یوسف علیہ السلام نے زلیخا سے نکاح کیا تھا۔
براہِ کرم وضاحت فرمائیں کہ کیا یہ واقعہ صحیح اور معتبر روایات سے ثابت ہے؟ کیا واقعی زلیخا ایمان لائی تھیں اور حضرت یوسف علیہ السلام سے ان کا نکاح ہوا تھا؟
جزاکم اللہ خیراً

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس حوالے سے قرآن وسنت میں کوئی صحیح دلیل موجود نہیں ہے.. بعض تاریخی اور اسرائیلی روایات میں یہ بات موجود ہے کہ زلیخا کا شوہر یعنی عزیز مصر فوت ہونے کے بعد حضرت یوسف نے اس سے شادی کر لی تھی.. لیکن کوئی مستند و معتبر دلیل موجود نہیں ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ