سوال 7725
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال تھا کہ اگر لڑکی کے گھر والے راضی ہوں شادی پر اور لڑکے کے گھر والوں کو پتہ ہی نہ ہو تو کیا یہ نکاح درست ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس سوال کے دو پہلو ہیں: ایک شرعی اور ایک معاشرتی۔
شرعی طور پر لڑکا کسی کا پابند نہیں ہے، وہ اپنی شادی کے سلسلے میں آزاد ہے، لہٰذا نکاح تو صحیح ہے۔
لیکن معاشرتی طور پر اس چیز کو عیب سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل: لڑکی کے لیے ولی کی شرط ہوتی ہے؟
جواب: جی ہاں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




