سوال 7724
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محرم کیلئے ٹخنوں سے نیچے نیچے والی یہ جرابیں پہننا جائز ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ٹخنے مکمل ننگے رہیں گے تو پھر ٹھیک ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: السلام علیکم!
شیخ محترم ان پر مسح ہوجائے گا؟
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر ٹخنے ننگے ہوں تو ان موزوں پر مسح نہیں ہوتا، کیونکہ مسح پاؤں دھونے کے قائم مقام ہے، اور پاؤں دھونے میں ٹخنوں کا ذکر ہے، لہٰذا ٹخنے ڈھانپنے چاہییں۔
ہمارا رجحان بھی اسی طرف ہے کہ ایسے موزوں پر مسح نہیں ہوتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




