سوال 7723
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم!
اگر کوئی شخص موبائل فون بیچ دے اور خریدار اس میں سے گانے یا ٹک ٹاک دیکھتا ہے تو کیا بیچنے والے کو گناہ ملے گا؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
جو آلات عمومی ہیں ان کی خرید و فروخت عموماً جائز ہے جو غلط استعمال کرے گا وبال اس پر ہے۔
البتہ اگر پہلے سے اس کے کل عمل کے غلط ہونے کا معلوم ہو تو اس کو نہ بیچنا تقوی وعزیمت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




