سوال 7450

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم ایک سوال تھا کہ جو لوگ اپنے جسم کے اعضاء دوسرے کو بچانے کے لیے دے دیتے ہیں کیا یہ عمل ٹھیک ہے؟ گردہ وغیرہ یا کہتے ہیں اگر میں فوت ہوگیا تو میرے جسم کے اعضاء صدقہ کر دینا۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس مسئلے میں بھی اور مسائل کی طرح علماء کا اختلاف ہے اپنے اعضاء کو ڈونیٹ کرنا ڈونیشن کے طور پر دینا کسی کو ہدیے کے طور پر دینا ہمارے نزدیک یہ جائز نہیں ہے۔ مردہ کی ہڈی توڑنا ایسے ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی توڑنا یعنی منع ہے۔ وہ اپنے اعضاء کا مالک ہے ہی نہیں کہ میرے اعضاء دوسرے کو لگا دینا لہذا یہ طریقہ صحیح نہیں ہے بیچنے کے اعتبار سے بھی اور ویسے بھی۔ البتہ بعض علماء کہتے ہیں زندگی میں گردہ یا جگر کا ایک ٹکڑا یا خون اس میں گنجائش موجود ہے۔ باقی اور چیزوں میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ