سوال 7572

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرہا irha نام رکھنا کیسا ہے؟
شیخ محترم رہنمائی فرمادیں۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماری معلومات کے مطابق ہمزہ یعنی الف کے ساتھ جو لفظ ہے، جس میں اَرحا، اِرحا یا مرحا رکھا جاتا ہے، تو یہ تکبر کے معنی میں آتا ہے، جیسا کہ:

﴿وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا﴾

یا یہ چکی کے معنی میں بھی ہو سکتا ہے۔
اور جو عرحا، عین کے ساتھ آپ نے لکھا ہے، تو اس سے ملتا جلتا لفظ عاہرہ حدیث میں بدکارہ عورت کے لیے استعمال ہوا ہے۔ اس اعتبار سے اس کا معنی کچھ عجیب سا بنتا ہے۔
بہرحال، ممکن ہے اس کے کوئی اور معنی ہوں، لیکن بہتر یہی ہے کہ ایسے نام سے احتیاط کی جائے جس کے معنی میں شبہ ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ