سوال 7046
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم جیسا کہ ہمارا عمومی رویہ ہے کہ ہم دور سے آتے ہوئے شخص کو ہاتھ کے اشارے سے سلام کرتے ہیں اور منہ سے کچھ بھی نہیں بولتے کیا یہ عمل درست ہے درست عمل کی راہنمائی فرما دیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہاتھ کا اشارہ اس لیے ہوتا ہے کہ فاصلہ کی بنیاد پر منہ سے کہا سنا نہیں جا سکتا اور سامنے والا ہاتھ کے اشارہ سے سمجھ لے کہ سلام کہا جا رہا ہے۔
اشارہ کرنے والا سلام بولے اور دیکھنے والا جواب کہتے ہوئے اشارہ کرے۔ فقط اشارہ کرنا سلام نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سائل: ایک دوست کہہ رہے تھے ہاتھ سے اشارہ کرنا یہود کی مشابہت ہے؟ ان کے بقول ہاتھ سے اشارہ کرنا ہی درست نہیں۔
جواب: سلام کے ساتھ اشارہ کرنا تو ٹھیک ہے، لیکن بغیر سلام کے صرف اشارہ کرنا مناسب نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




