سوال 7570

میرا ایک سوال ہے
مس کیرج کے بعد ہونے والی بلیڈنگ میں انسان کو نماز کو جاری رکھنا ہوگا یا نماز چھوڑ دینی چاہیے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر بچے کے اعضاء و نقوش، چہرہ اور جسم کے اعضاء ظاہر ہو گئے ہوں اور اس کے بعد مس کیریج ہوا ہو، تو پھر اسے نماز ترک کر دینی چاہیے، جب تک خون بند نہ ہو جائے۔ یہ نفاس ہے۔
اور اگر ایسا کچھ نہیں ہوا، بلکہ صرف خون کا ایک لوتھڑا یا پھٹکی تھی، تو پھر اسے پیڈ وغیرہ استعمال کرکے نماز پڑھنی چاہیے۔ وہ ایک دفعہ پیڈ رکھ لے اور ہر نماز کے وقت پیڈ تبدیل کرے، طہارت اختیار کرے اور نماز ادا کرے۔
اس صورت میں یہ خون حیض یا نفاس نہیں بلکہ خونِ فساد ہوگا اور وہ استحاضہ کے حکم میں چلی جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ