سوال 7361
استحاضہ والی عورت نمازیں کس طرح جمع کرے گی؟
جواب
مستحاضہ عورت کو چاہیے کہ اپنے وقت میں ہی ہر نماز کو ادا کرے۔ الا یہ کہ اسے بہت زیادہ مشقت ہو کوئی صورت نہ رہے وقت پر پڑھنے کی پھر وہ دو نمازوں کو جمع کر لے اگر اکثر اوقات اس کی نمازیں اسی وجہ سے فوت ہو جاتی ہیں اور وہ نہیں سنبھال پاتی تو یہ آخری صورت ہے۔ ورنہ اصول یہی ہے “ان الصلاۃ كانت على المؤمنین کتاباً موقوتاً” وہ ہر وقت اختیار کرے اور ایک وضو سے ایک مکمل نماز پڑھے۔ اگلی نماز کے لیے پھر وضو کرے۔ اس میں یہی عام قاعدہ ہے اس کو لے کر چلنا چاہیے۔ دنیا کے کاموں اور غیر ضروری مصروفیات سے خود کو بچانا چاہیے۔ اللہ کا فریضہ مقدم ہے اس کو وقت دینا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ


