سوال 7605
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم! ایک بڑی پریشانی ہے، کئی دنوں سے میری جیب سے نقد پیسے غائب ہو جاتے ہیں اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کہاں جاتے ہیں۔
اگر رقم موبائل اکاؤنٹ میں ہو تو وہ غائب نہیں ہوتی، لیکن کیش کی صورت میں پیسے رکھوں تو کچھ عرصے بعد کم یا غائب ہوتے محسوس ہوتے ہیں۔ مجھے بالکل اندازہ نہیں ہو پاتا کہ پیسے کہاں خرچ یا غائب ہو رہے ہیں۔
براہِ کرم اس حوالے سے کوئی حل اور رہنمائی بتا دیں۔
جزاکم اللہ خیراً
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر پوری تحقیق کرنے کے بعد یہ بات کنفرم ہے کہ گھر میں کوئی نہیں ہے جو چوری کرے، تو پھر یہ جنات کا کام ہو سکتا ہے۔ جنات چوری کرتے ہیں تاکہ گھر میں جھگڑا ہو۔
کیسے؟ کیونکہ جس کی چیز چوری ہوتی ہے، وہ سب کو چور سمجھتا ہے، تو گھر میں جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔
لہٰذا آیت الکرسی زیادہ پڑھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




