سوال 7257
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کوئی بندہ فرض نماز جماعت کے بعد اکیلا فرض نماز ادا کرتا ہے تو اس کے لیے اقامت ضروری ہے؟ اگر ضروری نہیں ہے تو اس پر دلیل؟ رہنمائی فرمائیں شکریہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اذان اور اقامت کے ادلہ کو دیکھتے ہوئے جو فیصلہ ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اذان اور اقامت یہ دونوں سنت کے درجے میں ہیں۔ اہتمام ہو جائے تو افضل ہے، اولیٰ ہے، سنت ہے اور اگر نہ ہو تو بہرحال فرض کے درجے میں نہیں ہے، نماز درست ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




