سوال 7310

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جمہوریت کیا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جمہوریت کے علمبردار کہتے ہیں کہ جمہوریت “Government of the people, by the people, for the people” ہے، یعنی عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے، عوام کے لیے۔
آپ خود غور کریں کہ اس تصور میں نہ اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کا ذکر ہے، نہ رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کا، اور نہ ہی کتاب و سنت کو فیصلہ کن اتھارٹی بنایا گیا ہے۔
اسی طرح جمہوری نظام میں ہر شخص کے ووٹ کو برابر قرار دیا جاتا ہے۔ ایک عام آدمی اور ایک شیخ الحدیث، دونوں کا ووٹ ایک ہی شمار ہوتا ہے۔ اسی طرح مرد و عورت، ہر ایک کو یکساں ووٹ کا حق دیا جاتا ہے، پھر اس نظام کو کبھی شہادت، کبھی گواہی، کبھی شوریٰ اور کبھی دیگر اسلامی اصطلاحات کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اس موضوع پر مزید تفصیل کے لیے شیخ عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی کتاب “خلافت و جمہوریت” کا مطالعہ مفید ہے۔ اسی طرح اس میں مذکور جمہوریت سے متعلق چالیس سوالات بھی دیکھے جائیں اور ان کے جوابات جمہوریت کے حامیوں سے طلب کیے جائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ