سوال 7110

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ شیخ جانور کو نظر بد ہو گی ہے علاج بتا دیں؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
وہی طریقہ ہے جس طرح کسی انسان پر دم کیا جاتا ہے تو اس پر پڑھ کر دم کر دیں، یا پھر پانی پر دم کر کے اسے پلا دیں، یا گُڑ یا آٹے جیسی کسی چیز پر پڑھ کر اسے کھلا دیں۔ ان سب طریقوں میں ان شاءاللہ بڑی برکت اور شفا ہے۔ بس کوشش کریں کہ پڑھتے ہوئے آواز صاف اور واضح ہو تاکہ وہ اسے سن سکے، اس سے بہت فائدہ ہوگا، ان شاءاللہ۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ