سوال 7520

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جاز کیش کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟
پیسے سینڈ کرنے پر بھی چارجز ہوتے ہیں اور نکلوانے پر بھی؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جاز کیش کے ذریعہ پیسے بھیجنے پر یا نکلوانے پر جو اضافی پیسے لیے جاتے ہیں یہ سود نہیں۔ سورس چارجیز ہیں۔ ادھار کی وجہ سے یا پیسے کے تبادلہ میں کمی بیشی سود ہے۔
[مسلم: 4064]
لیکن جیز کیش وغیرہ کی صورت میں پیسے نکلوانے یا بھیجنے کے سروس چارجز لیے جاتے فقط جو کہ سود نہیں۔
باقی یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ جیز کیش ،ایزی پیسہ وغیرہ یہ بھی(ڈیجیٹل) بنک ہی ہیں۔ اور بنک کی ملازمت مطلقا حرام ہے سودی نظام کی وجہ سے۔
یہ سود کے گناہ کے اس نظام کا حصہ بننا ہی ہے جو کہ منع ہے [المائدہ: 2]
اس لیے بطور کاروبار جیز کیش وغیرہ کا کام کرنے سے بچیں اگرچہ عام بنکوں میں براہ راست ملازمت کا حکم اس سے کہیں سخت ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ